• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’صرف کورونا ہی نہیں اقرا کی ادا بھی جان لیوا ہے‘

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انتہائی کم عرصے میں ڈراما انڈسٹری اور شائقین کی دلوں میں گھر کرنے والی خوبرو اداکارہ اقرا عزیز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جو بظاہر تو ’بلیک اینڈ وائٹ‘ تصویر ہے لیکن اُس تصویر میں اداکارہ بےحد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

View this post on Instagram

Black and White Days

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN (@iiqraaziz) on


اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سیاہ اور سفید دن‘ اور اُس کے ساتھ ہی اُنہوں نے دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

اداکارہ کی پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے تبصرے کیے تو وہیں میک اپ آرٹسٹ زین زیدی نے اقرا عزیز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’صرف کورونا وائرس کی وبا ہی نہیں بلکہ آپ کی ادا بھی جان لیوا ہے۔‘

میک اپ آرٹسٹ کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے اقرا عزیز نے مزاحیہ انداز میں لکھا ’اُف۔‘

اقرا عزیز کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن کے مداحوں نے اس دلکش تصویر کے لیے پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

اداکارہ نے 20 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ تصویر شیئر کی جسے اب تک ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب مذاق بنایا گیا تھا۔

View this post on Instagram

Morning Face

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN (@iiqraaziz) on


تصویر پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں کا کہنا تھا کہ اقراء عزیز اس تصویر میں کسی اسکول کی چھوٹی سی بچی نظر آر ہی ہیں۔ 

تازہ ترین