• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اقراء عزیز نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب مذاق بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اقرا اور یاسر کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟

یہ بھی پڑھیے: ’ہمیں گھبرانے دو کیونکہ اب گھبرانا بنتا ہے‘، اقرا اور یاسر کی ویڈیو وائرل

بہت کم عرصے میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری اور شائقین کی دلوں میں گھر کرنے والی خوبرو اداکارہ اقراء کی اداکاری کے تو سب ہی معترف ہیں۔

شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کے قد، رنگت کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے جبکہ اقراء عزیز کا قد 4 فُٹ 9 انچ ہے۔

اقراء عزیز اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کی بدولت ہی چمکتی دھمکتی ظاہری خوبصورتی کی محتاج شوبز انڈسٹری میں ایک اہم مقام بنانے میں کامیاب ہوئیں ہیں، اقراء عزیز کو دیکھ کر لگتا ہے کہ باصلاحیت انسان کے آگے کبھی کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوتی۔

View this post on Instagram

Morning Face

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN (@iiqraaziz) on


اقرا ء عزیز کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے، اقراء عزیز نے اپنے اکاؤنٹ پر آج صبح سویرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’مارننگ فیس‘ کا کیپشن دیا ہے اور ساتھ میں ایک پھول کا ایموجی بھی بنایا ہے ۔

اقراءعزیز کی اس تصویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں خوب مذاق کا نشانہ بنایا جا رہاہے، کچھ مداحوں کی جانب سے اقراء عزیز کو صبح بخیر کہا گیا تو کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ اقراء عزیز اس تصویر میں کسی اسکول کی چھوٹی سی بچی نظر آ ہی ہیں۔

اقراء کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک انسٹا صارف کا کہنا تھا کہ ’ یہ بچہ کس کا ہے بھئی، لے جاؤ،‘ جبکہ ایک صارف نے اقراء عزیز سے پوچھا کہ ’ کیا اُنہیں اسکول نہیں جانا ہے۔‘

تازہ ترین