سعودی عرب کے قومی دن کے جشن کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی اہم عمارتوں سمیت دنیا کے بلند ترین ٹاور، برج الخلیفہ کو سعودی پرچم کے رنگوں سے رنگ دیا گیا ہے اور برج الخلیفہ سبز اور سفید رنگوں میں جگمگاتا رہا۔
اس موقع پر اماراتی باشندوں اور غیر ملکیوں نے سیلفیاں بنائیں۔
برج الخلیفہ کے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا گیا کہ سعودی عرب کے قیام کے 90 برس مکمل ہونے پر فخر ہے۔ سعود ی پرچم کے رنگوں سے برج خلیفہ کو روشن کرکے سعودی عرب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے ہمارے سعودی بھائیوں کو سلامتی، استحکام اور مزید ترقی وخوشحالی ملے۔
یاد رہے کہ برج خلیفہ کو 2010 میں عوا م کے لیے کھولا گیا تھا۔ یہ ٹاور دبئی کے مشہور مقامات میں سے ایک ہے اور اسے عام طور پر مختلف مواقعوں کو منانے کے لیے روشن کیا جاتا ہے۔