• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف احتجاج جاری


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی

کراچی میں جنگ جیو دفتر کے باہر احتجاج میں ن لیگ سندھ کے نائب صدر اقبال خاکسار، سینئر صحافیوں جاوید قریشی، شکیل یامین کانگا، رانا یوسف اور دیگر نے شرکت کی۔

مقررین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

راولپنڈی

راولپنڈی جنگ بلڈنگ کے باہر آزادی گلی میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں سینئر صحافی ناصر زیدی، حنیف خالد، ناصر چشتی، آصف علی بھٹی، رانا غلام قادر سمیت دیگر شریک ہوئے۔

مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کی۔

لاہور

لاہور میں ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ میں سول سوسائٹی کے رہنما عبداللّٰہ ملک، سینئر صحافی ظہیر انجم، شہاب انصاری، اویس قرنی، فاروق اعوان، زاہد عثمان اور شیر علی نے شرکت کی۔

پشاور

ادھر پشاور میں ہونے والے مظاہرے سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ کے باہر احتجاجی مظاہرے میں سابق بیورو کریٹ اور دانشور محمود الحسن سمیت سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

نوابشاہ اور بہاولپور میں بھی سول سوسائٹی اور صحافیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

تازہ ترین