• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان: بھارتی مواد دکھانے والے کیبل دفتر پر پیمرا کا چھاپہ، سامان ضبط

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگیولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پیمرا قوانین کی خلاف ورزی پر ضلع مردان میں ایک کیبل نیٹ ورک کے دفتر پر چھاپا مار کر غیرقانونی بھارتی چینلز کی نشریات کے لیے استعمال ہونے والے آلات قبضے میں لے لیے۔

پیمرا ریجنل آفس خیبر پختونخوا نے کارروائی پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایت موصول ہونے پر کی۔

ضلع میں چلنے والے ایک کیبل نیٹ ورک غیر قانونی بھارتی چینلز اور بھارتی مواد نشر کرنے میں ملوث پایا گیا۔

پیمرا ٹیم نے مقامی پولیس کی موجودگی میں 3 عدد ریسیورز اور 1 عدد CPU قبضے میں لے لیے۔

ادھر ترجمان پیمرا کے مطابق فیصل آباد میں بھارتی ڈی ٹی ایچ اور سی لائن کی خرید و فروخت پر دو الیکٹرونکس شاپس سے 10 آلات قبضہ میں لے لیے۔

انھوں نے بتایا کہ جڑانوالہ میں کاروائی کے دوران ایک کیبل نیٹ ورک کو سیل کر کے مزید کاروائی کیلئے درخواست تھانے میں جمع کروادی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈشن انٹینا فروخت کرنے والے دو دکانداروں کے خلاف کاروائی میں 34 غیر قانونی ڈی ٹی ایچ اور سی لائن ریسیور قبضہ میں لے لیے گئے۔

تازہ ترین