• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفورڈ شائر: کورونا قوانین پر عملدرآمد کیلئے پولیس پٹرولنگ میں اضافے کا امکان

سٹیفورڈ (مریم فیصل)کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز سے ظاہر ہو رہا ہے کہ لوگ سماجی رابطوں میں دوری برتنے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔ اس لئے اس بات کا امکان ہے کہ سٹیفورڈ شائر کی سڑکوں پر پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔اس بارے میں چیف کانسٹبل کا کہنا تھا کہ سٹیفورڈ شائر کے رہائشی اب سڑکوں پر زیادہ آفیسرز دیکھیں گے، جب سے وزیر اعظم برطانیہ نے بڑھتے کورونا کیسز کی وجہ سے مزید سختیوں کا عندیہ دے رہے ہیں ۔ ان کے مطابق ہم جانتے ہیں کہ پچھلے کچھ ماہ لوگوں کے لئے بہت چیلنجنگ رہے ہیں اور عوام نے اپنا اچھا کردار ادا کیا ہے، اس وبا سے نمٹنے کے لئے لیکن کورونا کے بڑھتے کیسز یہ بتا رہے ہیں کچھ لوگ سماجی رابطوں میں دوری کے لئے بنائے گئے اصولوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، اس لئے ضروری ہے کہ کچھ سختیاں عمل میں لائی جائیں۔اس کا مطلب ہے کہ سٹیفورڈ شائر کے رہائشی اپنے اپنے علاقوں کی سڑکوں پر زیادہ پیٹرولنگ دیکھیں گے ۔اس کے علاوہ فیس ماسک نہ لگانے والوں کو اور اور چھ کے اصول کو فالو نہ کرنے والوں کو بھی دو سو پونڈ تک جرمانہ دینا ہوگا ۔
تازہ ترین