آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بلیک وِڈو اور ویسٹ سائڈ اسٹوری فلموں کی ریلیز آئندہ برس تک ملتوی

بلیک وِڈو اور ویسٹ سائڈ اسٹوری فلموں کی ریلیز آئندہ برس تک ملتوی 


لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)والٹ ڈزنی نے اپنی سپر ہیرو فلم بلیک وِڈو اور اسٹیون اسپل برگ نے فلم ویسٹ سائڈ اسٹوری کی ریلیز میں تاخیر کرتے ہوئے اسے 2021 تک ملتوی کر دیا ہے۔’بلیک وِڈو‘ کو رواں برس نومبر میں ریلیز ہونا تھا تاہم اب یہ مئی 2021میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی جب کہ ʼویسٹ سائیڈ اسٹوری تقریباً ایک سال کی تاخیر سے دسمبر 2021میں ریلیز کی جائے گی۔رواں سال باقی بلاک بسٹرز فلموں میں جیمز بانڈ کی فلم ʼنو ٹائم ٹو ڈائی ہے جو 20نومبر کو ریلیز ہو گی جب کہ ʼونڈر وومن 1984ʼ اب 25 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ملٹی پلیکسز میں شائقین کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں واپس لانے کے لیے ڈزنی اور دیگر فلم ساز اسٹوڈیوز فلموں کی ریلیز کے شیڈول میں متعدد بار تبدیلیاں کر چکے ہیں۔فلموں کی ریلیز میں تاخیر کو کورونا وائرس کی وبا کے باعث مارچ سے بند سنیما گھروں کے کھلنے اور فلمی رونقیں بحال ہونے کی اُمیدوں کو بڑا دھچکہ لگنے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔امریکا میں فلمی شائقین کا گڑھ سمجھے جانے والے نیویارک اور لاس اینجلس کے تھیڑز بدستور بند ہیں۔ دیگر شہروں میں ʼاے ایم سی انٹرٹینمنٹ، سنے ورلڈ، ریگل سنیماز سمیت دیگر سنیما کھل گئے ہیں۔تاہم بعض فلموں کی نمائش کے باوجود فلم بین سنیما گھروں کی جانب اس طرح رخ نہیں کر رہے جس طرح کورونا وبا سے پہلے معمول تھا۔ڈزنی نے اگاتھا کرسٹی کی ʼڈیتھ آن دا نیل کی ریلیز کی تاریخ بھی اکتوبر سے بڑھا کر دسمبر 2020کر دی ہے۔ مارولز کی ʼایٹرنلز اب فروری 2021کے بجائے نومبر 2021میں ریلیز ہو گی۔ڈزنی اینی میٹڈ پکسر مووی ʼسول 20نومبر کو تھیٹرز میں ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

دل لگی سے مزید