کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں گواہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ دوسری جانب شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میاں صاحب نے دھواں دار تقریر نہیں کی مسائل بیان کیے ہیں ، ان کا حل بھی بتایا ہے اے پی سی کے اعلامیہ میں شامل ہے ، حکومت کیسے آئی ہے سب کو پتہ چل گیا ہے یہ ہائبرڈ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔جمعرات کو احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔