• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی 4 ہفتوں میں کر دی جائیگی، وفاق کی اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ چار ہفتوں میں ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔گزشتہ روز عدالت عالیہ اسلام آباد کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی آئی اے کے برطرف پائلٹ سید ثقلین اختر کی درخواست کی سماعت کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے رپورٹ جمع کرائی کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کی تعیناتی کا عمل چار ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔
تازہ ترین