• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت، اپوزیشن میں نیب ترمیمی قانون پر معاملات طے پاگئے

حکومت، اپوزیشن میں نیب ترمیمی قانون پر معاملات طے پاگئے 


اسلام آباد ( ارشد وحید چوہدری ) حکومت اور اپوزیشن میں نیب دوسرے ترمیمی قانون 2019 پر معاملات طے پا گئے ہیں جس کے تحت سرکاری عہدے کے حامل افراد یعنی سیاست دانوں اور سرکاری افسران کے خلاف نیب کے اختیارات میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ قانون کے تحت نیب سیاست دانوں اور سرکاری افسران کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمات قائم نہیں کر سکے گا جبکہ ٹیکسوں اور محسولات سے متعلق معاملات بھی نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آئیں گے۔ تفصیلات کےمطابق حکومت اور اپوزیشن سرکاری عہدیدار اور سرکاری افسران کے بارے میں نیب کے اختیارات میں کمی پہ متفق ہو گئے ہی ۔

تازہ ترین