• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بس بہت ہوگیا! دنیا کیلئے تم لاتعداد مسائل پیدا کرچکے، اقوام متحدہ میں ٹرمپ پر تنقید

اقوام متحدہ (اے ایف پی) چینی سفیر نے اقوام متحدہ اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ پر شدید تنقید کرتےہوئے کہاہےکہ بس بہت ہوگیا، تم دنیا کیلئے پہلے ہی لاتعداد مسائل پیدا کرچکے ہو، جدید ترین طبی نظام کے باوجود امریکا میں سب سے زیادہ اموات اور کیسز کیوں سامنے آئے؟ کسی کا احتساب کرنا ہےتو کچھ امریکی سیاستدانوں کا کیا جائے،دوسری جانب امریکی سفیر نے کہاکہ سب کو شرم آنا چاہیے، آج کے اجلاس کے مواد سے حیران ہوں، کونسل کے ارکان نے اہم مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اپنی سیاسی بھڑاس نکالی۔غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق چین نے جمعرات کو اقوام متحدہ میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کےدوران چین کے سفیر ژہانگ جون نے امریکاکے عالمی کردار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایااور کہاکہ بس بہت ہوگیا، تم پہلے ہی دنیا کیلئے لا تعداد مسائل پیدا کرچکے ہو، امریکا میں 70لاکھ کورونا کے مصدقہ کیسز اور 2 لاکھ سے زائد اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں،دنیاکے جدید ترین طبی نظام کے باوجود امریکا میں کورونا سے اتنی ہلاکتیں اور کیسز سامنے کیوں آئے؟ اگر کسی کا احتساب کرنا ہےتو وہ امریکا کے کچھ سیاستدان ہیں۔انہوں نے امریکی رہنمائوں کی جانب سے اکثر چین کو کہا جانےوالا ہی محاورہ استعمال کرتے ہوئے کہاکہ امریکا کو سمجھنا چاہیے کہ ایک اہم عالمی طاقت کو ایک عالمی طاقت کے طور پر ہی برتائو کرنا چاہیے، امریکا مکمل طور پر تنہا ہوچکاہے اور یہ وقت بیدار ہونے کا ہے۔اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ نے غصے کااظہار کرتے ہوئےکہاکہ آپ سب کو شرم آنا چاہیے،میں آج کے اجلاس کے مواد سے حیران ہوں، کونسل کے ارکان نےاس اجلاس کوحالیہ اہم مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اپنی سیاسی بھڑاس نکالنے کےطور پر استعمال کیا۔

تازہ ترین