• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ہارا تو اقتدار کی منتقلی مشکل، ٹرمپ

واشنگٹن(جنگ نیوز ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں ہونے والی صدارتی انتخابات میں شکست کی صورت میں پرامن انداز میں اقتدار کی منتقلی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیر ہمیں دیکھنا ہو گا کہ کیا ہوتا ہے آپ کو اس بارے میں علم ہے ۔ پوسٹل بیلٹ پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ امریکی انتخابات کے نتائج کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج ہو سکتا ہے.زیادہ تر امریکی ریاستیں اپنے شہریوں کو کورونا کے وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے ای میل یا پوسٹل ووٹنگ کا ذریعہ اپنانے پر زور دے رہی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ہار، جیت یا مقابلہ برابر رہنے کی صورت میں کیا وہ ڈیموکریٹس کے امیدوار جو بائیڈن کو پرامن طور پر اقتدار منتقل کر دیں گے؟ میں بہت عرصے سے ووٹوں کے متعلق شکایات کرتا رہا ہوں، اور یہ بیلیٹ تباہ کُن ہیں۔دوسری جانب ٹرمپ کے اس بیان پر امریکا بھر میں شددید ردِ عمل دیکھنے میں آرہا۔ان کے حریف صدارتی امیدوار جو بائیڈ ن نےڈیلویئر میں رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کا اقتدار کی منتقلی پر بیان ’غیر منطقی‘ ہے۔

تازہ ترین