• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثے، مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی گرفتار، نیب عدالت میں پیش

مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی گرفتار، نیب عدالت میں پیش


پشاور( نیٹ نیوز) نیب خیبرپختو نخوا نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا، سابق ڈی ایف او موسیٰ خان کو نیب عدالت میں پیش کردیا گیا۔

نیب کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی ڈی ایف او موسیٰ خان بلوچ کو ایک کارروائی کے دوران پشاورسے گرفتار کیا گیا، ملزم کو آج پشاور کی نیب عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔موسی خان بلوچ کیخلاف آمدن سے زائد آثاثوں کی تحقیقات جاری تھیں۔

موسیٰ خان بلوچ مولانا فضل الرحمان کے قریبی رفقاء میں شامل ہیں اور جے یو آئی کی مرکزی کونسل کے رکن اورتحصیل پہاڑ پور کے امیر بھی ہیں۔

تازہ ترین