• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل میپس ایپ سے کسی بھی علاقے میں کورونا کیسز کا معلوم ہوسکے گا

کراچی (نیوزڈیسک )گوگل کی جانب سے مقبول ترین میپس ایپ میں لوگوں کو کوویڈ 19 وائرس سے تحفظ فراہم کرنے والے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گوگل میپس میں ایک نئی کووڈ لیئر کا اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ صارف کسی بھی علاقے میں اس بیماری کے کیسز کی تعداد کو زیادہ بہتر طریقے سے جان سکیں۔

کورونا وائرس کی وبا متعدد ممالک میں تاحال تھم نہیں سکی جبکہ متعدد خطوں میں دوسری لہر کے خدشات بھی سامنے آرہے ہیں۔

اس کو دیکھتے ہوئے گوگل کی جانب سے یہ نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ صارفین اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد ایک کلر کوڈ نقشہ دیکھ سکیں گے جو ہر ایک لاکھ افراد آبادی میں کیسز کے اعدادوشمار ظاہر کرے گا۔

تازہ ترین