• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسابقتی کمیشن کا آل پاکستا ن سیمنٹ مینوفیکچر ر ایسوسی ایشن کے دفتر پر چھاپہ ، ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)مسابقتی کمیشن آف پاکستا ن (سی سی پی) نے لاہور میں آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچر ر ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر میںچھاپہ مارکر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔ یہ چھاپہ سی سی پی کی جانب سے مئی 2020میں شروع کی گئی ایک انکوائری کے سلسلے میںماراگیا جس میں سیمنٹ سیکٹر میں مشتبہ کمپیٹیشن مخالف سرگرمیوں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ سی سی پی کی دو مختلف ٹیموں نے آل پاکستا ن سیمنٹ مینوفیکچر ر ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر اور آل پاکستا ن سیمنٹ مینوفیکچر ر ایسوسی ایشن کے ایک ممبر کے دفترپر چھاپہ مارا ۔سی سی پی تحقیقات کے مطابق سیمنٹ بنانے والی کئی کمپنیوں نے ایک میٹنگ میں ایسوسی ایشن کی سرپرستی میں باہمی مشاورت اور اتفاق سے سیمنٹ کی قیمتوں میں 45 سے 55 روپے اضافے کا فیصلہ کیا۔
تازہ ترین