• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک جانیوالے مسافروں کیلئےنئی ٹریول ایڈوائزری جاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان سے بیرون ملک جانیوالے مسافروں کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔ پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے جاری کردہ نئی ٹریول ایڈوائزری 31 دسمبر تک نافذ العمل رہیگی۔ترجمان سی اے اے کے مطابق مسافروں کیلئے کورونا ٹریکنگ موبائل ایپ انسٹال کرنا لازمی ہوگا، مسافر ملک سے باہر جائیں یا واپس وطن آئیں موبائل ایپ لازم ہوگی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹریکنگ ایپ پلس ٹریک گوگل پلے اسٹور پر اپ لوڈ کردی۔سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر سفر سے پہلے پاس ٹریک موبائل ایپ یا ویب سائٹ پر اپنا کورونا سے متعلق ڈیٹا اپ لوڈ کرینگے، موبائل ایپ کے ذریعے مسافروں کی قرنطینہ کے دنوں میں نگرانی کی جائیگی۔حکام کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں اور اعلیٰ سطحی غیرملکی وفد موبائل ایپ سے مستثنیٰ ہونگے۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کورونا سے متاثرہ کیٹیگری بی ممالک سے آنیوالے مسافروں کو چھیانوے گھنٹے تک پرانا کورونا ٹیسٹ رزلٹ جمع کروانا بھی لازم ہوگا۔
تازہ ترین