• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنجان آباد شاہراہیں بھکاریوں اور خواجہ سرائوں سے پھر آباد

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت کے کاروباری مراکز اور گنجان آباد شاہرائیں پیشہ وار بھکاریوں سے ایک بار پھر آباد ہو گئیں۔ ملک بھر سے اسلام آباد منتقل ہونیوالے خواجہ سرائوں نے بھی گداگری کے پیشہ کو باقاعدہ اختیار کر لیا۔ یہ خواجہ سرا چوک اور چوراہوں میں اپنا روزگار چلانے کیلئے کھڑے ہو کر ٹریفک میں خلل کا سبب بنتے ہیں۔ آبپارہ مارکیٹ، میلوڈی مارکیٹ، سپر مارکیٹ، جناح سپر مارکیٹ، کراچی کمپنی، بلیو ایریا، ستارہ مارکیٹ میں پیشہ ور گداگر مخصوص گاڑیوں کے ذریعے صبح سویرے ہی اپنے اڈوں پر پہنچ جاتے ہیں اور پورا دن دھندا کرتے ہیں۔ ادہر آٹھ رہائشی سکیموں کو ملانے والی پی ڈبلیو ڈی روڈ خواجہ سرائوں کا مرکز بن چکی ہے جہاں دن بھر بھکاری خریداری کیلئے آنیوالے خواتین و حضرات کو تنگ کرتے ہیں جبکہ خواجہ سرا بھی شہریوں سے زبردستی اپنا حق مانگتے ہیں۔ آئی جی کے احکامات کے باوجود شہر بھر کی پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
تازہ ترین