• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا وائرس کم اور تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں‘ رابعہ بصری

پشاور(نیوزڈیسک) ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ہیلتھ رابعہ بصری نے کہاہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے ہی ہم کورونا وائرس کو شکست دیں سکیںگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ شہید حسنین شریف ہائی سکول نمبر ون پشاور سٹی کے دورہ کے دوران کیا انہوں نے طلباکو کوروناوائرس سے بچائوکی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی تلقین کی انہوں نے مزید کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی طلباء کو اپنی تمام تر توجہ تعلیم کے حصول پر مرکوز کرنی چاہیے اللہ تعالی کا بڑا فضل ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کم ہوگیاہے اور تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں باہر ملکوں میں اب بھی کورونا کے وار جاری ہےاس موقع پر ایم پی اے نے سکول کیلئے الیکٹر ک کولر دینے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ جلدہی الیکٹرک واٹر کولر سکول میں لگ جائینگے جبکہ باقی مسا ئل بھی حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
تازہ ترین