• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15سال یتیم خانہ میں گزارے‘ شناختی کارڈ بنانے میں مدد کی جائے، محمد انور

پشاور(لیڈی رپورٹر)ہشتنگڑی کے 39سالہ رہائشی محمد انور نے صوبائی حکومت اور نادرا افس کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اس کے شناختی کارڈ بنانے میں اس کی مدد کی جائے بصورت دیگر خود سوزی کرنے پر مجبور ہوجاونگا گزشتہ روز پشاور پریس کلب صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب 8 سال کا تھا تو میرے والد صلاح الدین نے تنگ دستی کی حالت میں مجھے یتیم خانہ میں چھوڑ گئے اور چند سال بعد ہی ان کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد میں نے اپنی زندگی کے 15 سال یتیم خانہ میں گزارے انہوں نے بتایا کہ 15 سال قبل میں نے قومی شناختی کارڈ بنانے کے لیے فارم جمع کرایا جو کہ تا حال نہیں بن سکا ہے جبکہ نادرکے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اپنے کسی رشتہ دار کو لیکرآو جبکہ افسوس کہ میرا اس دنیا میں سوائے میری ماں کہ اور کوئی نہیں ہے اور وہ بھی مجھے بیٹا کہنے سے انکاری ہے لہذا صوبائی حکومت میری مدد کریں تاکہ میں بھی پاکستان کا شہری بن کر اپنا روزگار کرسکوں
تازہ ترین