آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ڈین جونز بہت اچھے اور خوش مزاج انسان تھے، ہمایوں سعید

پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے سابق آسٹریلوی کرکٹر، کوچ اور کمنٹیٹر ڈین جونز کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ڈین جونز کی موت کے حوالے سے ہمایوں سعید نے لکھا کہ یہ بہت ہی افسوس ناک خبر ہے، ڈین جونز سے ماضی میں کچھ اچھی اور خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں۔

ہمایوں سعید نے مزید لکھا کہ ڈین جونز بہت ہی اچھے اور خوش مزاج انسان تھے، اس کے ساتھ ساتھ وہ بہت محنتی، پرجوش اور زبردست کوچ بھی تھے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مختلف ٹیموں کے لیے کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھانے والے ڈین جونز گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھارت کے شہر ممبئی میں انتقال کر گئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید