• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ یونیورسٹی، میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کاسنگ بنیاد رکھ دیاگیا


بحریہ یونیورسٹی کراچی میں پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس پارک کا مقصد میری ٹائم سائنسز ٹیکنالوجیز اور بزنس کے ساتھ بلیو اکانومی کا فروغ ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میری ٹائم پارک ریسرچ ڈیزائن اینڈ ڈیویلپمنٹ سینٹرز لیبارٹریز انکیوبیٹرز اور یونیورسٹی کیمپس زونز پر مشتمل ہو گا،میری ٹائم پارک میری ٹائم سیکٹر سے وابستہ علمی , کاروباری اور حکومتی اداروں کوباہمی تعاون کے لیے پلیٹ فارم اور پالیسی سازی میں معاونت فراہم کرے گا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میری ٹائم سیکٹر میں دستیاب بے بہا مواقع سے استفادے کے لئے اس پارک میں میری ٹائم اسکلز ڈیویلپمنٹ سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔

میری ٹائم پارک ملکی معیشت کے استحکام اور سمندری خزائن کے تعین و تلاش میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

تازہ ترین