• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف والا میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق


پنجاب کے ضلع پاک پتن کی تحصیل عارف والا میں بورے والا روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتار کار پہلے ٹرالر اور پھر کوسٹر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جان سے گئے جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


ریسکیو حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت محسن اور ناصر جبکہ زخمیوں کی شناخت ابرار اور عدنان کے نام سے کی گئی ہے۔

تازہ ترین