• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں شوگر ملز کے خلاف چھاپے، ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا



مسابقتی کمیشن نے لاہور میں ایک شوگر مل کے ہیڈ آفس پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ اس ریکارڈ سے پی ایس ایم اے اور اس شوگر مل گروپ کے سینئر آفیشل کے درمیان ای میلز کے تبادلے کا سراغ بھی ملا، کمیشن کو حساس تجارتی معلومات دستیاب ہو گئی۔

مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے عہدے داران ممبر ملز کے درمیان واٹس ایپ میسیجز، خطوط اور ای میلز کے تبادلے کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے، اس ریکارڈ سے پی ایس ایم اے اور اس شوگر مل گروپ کے سینئر آفیشل کے درمیان ای میلز کے تبادلے کا سراغ بھی ملا ہے۔

کمیشن کو حساس تجارتی معلومات دستیاب ہو گئی ہیں، شوگر ملز اور ضلع کی سطح پر شوگر اسٹاک پوزیشن، گنے کی کرشنگ کی مقدار، چینی کی پیداوار، ریکوری کا تناسب مل گیا ڈیٹا میں چینی کی پچھلی پیداوار، چینی کی فروخت کی مقدار اور اس کے تناسب بھی موجود ہے۔


مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ شوگر ملز کے واٹس ایپ گروپ کے جائزے سے پتہ چلا کہ اس شوگر مل گروپ کا یہی سینئر آفیشل چینی کی قیمت اور اسٹاک سے متعلق ڈیٹا کے سلسلے میں مسلسل روابط میں تھا، شوگر مل کا یہی افسر 2012 سے پی ایس ایم اے کا چینی اسٹاک پوزیشن کے لئے فوکل پرسن تعینات تھا۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ افسر شوگر انڈسٹری سے متعلق حساس معلومات کے سلسلے میں مسلسل روابط میں تھا، سی سی پی نے 14ستمبر کو پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے لاہور اور اسلام آباد آفس کے ریکارڈ کو بھی قبضہ میں لیا تھا۔

تازہ ترین