• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے زرعی بلز کیخلاف بھارت میں کسانوں کا احتجاج، ریل سروس روک دی

بھارت میں پارلیمنٹ سے پاس ہونے والے نئے زرعی بلز (قوانین) کیخلاف کسان تنظیموں کا شدید احتجاج جاری ہے۔ 

بھارتی پنجاب میں کسانوں نے ریل گاڑیاں روک دیں، جبکہ دلی، پنجاب اور ہریانہ میں سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ کسان تنظیموں کو کانگریس  سمیت 18 سیاسی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب، ہریانہ سمیت مختلف بھارتی ریاستوں میں دو نئے زرعی بل کیخلاف31 کسان تنظیمیں مل کر احتجاج کررہی ہیں، مظاہرین نے اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ نئے زرعی بلوں سے زرعی شعبہ بڑے سرمایہ داروں کے ہاتھوں میں چلا جائے گا۔ 

کانگریس پارٹی کی رہنما پریانکا گاندھی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ نئے زرعی بل ایسٹ اینڈیا کمپنی کی یاد دلاتے ہیں، جبکہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ یہ زرعی بل اپنی ریاست میں لاگو نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین