• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی، زیادہ تر مریض صحت یاب

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلائو میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، اور پچھلے چوبیس گھنٹے میں 500 سے بھی کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 92 فیصد سے زیادہ مریض تندرست ہوچکے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق جمعہ 25 ستمبر کو پورے دن کے  دوران 472 نئے مریض سامنے آئے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 32 ہزار 329 ہو گئی ہے۔ سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹوں میں 843 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

اب تک 3 لاکھ 15 ہزار 636 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 26 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح اب اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار 625 ہو گئی ہے۔

اس وقت 12 ہزار68 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے ایک ہزار 43 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔ آج مختلف شہروں میں کورونا  کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مکہ میں رہی جہاں 86 نئے مریض سامنے آئے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پچھلے ایک ماہ سے کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

تازہ ترین