• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریار آفریدی سے وزارت کا قلمدان واپس، چیئرمین کشمیر کمیٹی مقرر

وزیر مملکت شہریار آفریدی سے دو قلمدان واپس لیے گئے اور انہیں چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر مقرر کردیا گیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر شہریار آفریدی کی بطور وزیر مملکت تعیناتیوں کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی۔

شہریار آفریدی اس سے قبل وزیر مملکت برائے سیفران اور وزیر مملکت برائے انسداد منشیات کا قلمدان رکھتے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت سے 2 قلمدان واپس لینے کے بعد شہریار آفریدی کو چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر مقرر کردیا ہے، ان کا نیا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

تازہ ترین