کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی شفیق کالونی میں بچے کی بوری بند لاش لے جانے والے پڑوسی ملزم کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا لاش اسی علاقے کے رہائشی 8 سالہ بچے حارث کی ہے، لواحقین اور مشتعل علاقہ مکینوں کا لاش کے ہمراہ شفیق موڑ پر شدید احتجاج ٹریفک معطل ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایف بی صنعتی ایریا تھانے کی حدودنیو کراچی شفیق کالونی کے 8سالہ بچے حارث ولد حبیب اللہ کی بوری میں بند لاش کو ٹھکانے لگانے جارہا تھا ،اسی دوران علاقہ مکینوں اس پکڑکر بوری کھول دیکھی تواس میں بچے کی لاش ملی،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گءیاور ملزم سمیع اللہ کو حراست میں لے لیا ، پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم بچے لاش بوری میں بند کر کے پھیکنے جا رہا ملزم بچے کا پڑوسی ہے ملزم سے تفتیش جاری ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ 8 سالہ بچہ حارث شام سے لاپتہ تھا جس کی تلاش جاری تھی،بچے کی گردن پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں،پولیس نےلاش نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی اسپتال منتقل کر دی ، دریں اثنا جمعے کومقتول بچے کے لواحقین اور علاقہ مکینوں کا لاش کے ہمراہ شفیق موڑ پر احتجاج ،احتجاج کے باعث بد ترین ٹریفک جام ہو گیا،اور شفیق موڑسے سہراب گوٹھ جانے والا ٹریف معطل ہو گیا۔ مظاہر ین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم سمیع اللہ ماضی میں بھی بدفعلی کے وا قعات میں ملوث رہا ہے ، مظاہر ین نے کہا کہ ملزم گذشتہ روز بچے کیساتھ بدفعلی کرکے لاش پھینکنے جارہا تھا ۔