• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبرستانوں میں صفائی، سٹریٹ لائٹس نظام بہتر بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نےایچ 8اور ایچ 9 قبرستان کا دورہ کیا ،صفائی ستھرائی نہ ہونے اور لائٹس کی خرابی پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی اورڈی ایم اے، سینی ٹیشن اور انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ قبرستان کی صفائی ستھرائی ، لائٹس اور دیگر مسائل کو فوری حل کیا جائے۔ دورے کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما منظور مسیح ،گلزار مسیح ودیگر مسیحی برادری کے رہنما بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ 9مسیحی قبرستان میں اقلیتوں کےلئے بھی برابری کے انتظامات کیے جائیں۔
تازہ ترین