• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کیلئے درخت لگانا ہونگے‘ بوائز سکائوٹس ایسوسی ایشن

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد بوائز سکائوٹس ایسوسی ایشن کے اسسٹنٹ صوبائی کمشنر عطرت نقوی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے درخت لگانا ہونگے جن کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہو گی۔ آج بھی بے رحمی سے درخت کاٹے جا رہے ہیں جس کا نوٹس لینا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز آئی ایٹ فور میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے نائب صدر زاہد بشیر ڈار‘ پرنسپل کالج سمیت سکائوٹس طالبات نے بھی پودے لگائے۔
تازہ ترین