• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے تین ملزموں کو قید ،جرمانہ کیس کا ایک ہی روز میں فیصلہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سہیل ناصر نے تین مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو قید اور جرمانہ کی سزا دیدی۔ عدالت نے گزشتہ سال سولہ مئی کو 2920گرام آئس سعودی عرب لیجانے کی کوشش پر گرفتار ثاقب خان کے کیس کا ٹرائل ایک ہی روز میں مکمل کر کے اقبال جرم کر لینے پر ملزم کو تیس ماہ قید بیس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ گزشتہ سال تیرہ دسمبر کو 1400گرام آئس سعودی عرب لیجانے کی کوشش پر گرفتار ملزم بشیر احمد کو بیس ماہ قید اور پندرہ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، منشیات کا وزن چمڑے سے بنے پیکنگ میٹریل کے ساتھ لیا گیا تھا ، میٹریل سمیت بھی عدالت میں یہ وزن 1280گرام نکلا تھا۔ تیسرے کیس میں عدالت نے بخت بلند کو اکیس ماہ قید تیرہ ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کاحکم دیا۔ اے این ایف اٹک نے رواں برس بائیس مئی کو ملزم کے قبضے سے ایک ایک کلو چرس کے دو پیکٹ برآمد کئے تھے لیکن این آئی ایچ سے صرف ایک پیکٹ کی رپورٹ صفحہ مثل پر موجود تھی جس پر عدالت نے کہا کہ ملزم کو ایک ہی پیکٹ کے جرم کی سزا ملے گی۔
تازہ ترین