آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں سے چار لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا۔ مرسلین نے تھانہ ترنول پولیس کو بتایا کہ یاسر، گلفرین اور دو نامعلوم افراد نے میری 18سالہ بیٹی کواغوا کر لیا۔ دلیر خان نے کورال پولیس کو بتایا کہ میری تیرہ سالہ بیٹی کو نذیر نے دیگر پانچ افرادکے ہمراہ غوری ٹائون سے اغواء کر لیا ۔ تھا نہ وارث کے علا قے آریہ محلہ سے 15 سالہ دوشیزہ اغوا کر لی گئی، محمد اشرف نے پولیس کو بتایا کہ اسکی بیٹی کو قیصر ،بنٹی اور حمزہ نے اغوا کر لیا ۔ تھا نہ نیو ٹا ئون کے علا قے ڈھوک بابو عرفان کے اورنگزیب نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ اسکی بیٹی کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

اسلام آباد سے مزید