• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3فیصد معذور کوٹہ پربھرتی کے احکامات دیدئیے، راجہ بشارت

لاہور(خصوصی نمائندہ،نیوزرپورٹر )صوبائی وزیر و سوشل ویلفیئر قانون راجہ بشارت نےکہاکہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں سرکاری اداروں میں 3فیصد معذور کوٹہ کے تحت خالی اسامیوں پربھرتی کے احکامات جاری کر دئیے ۔ راجہ بشارت کی زیرصدارت سرکاری محکموں میں نابینا افراد کے کوٹے پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس سول سیکرٹریٹ میں ہوا ۔شرکاءسے خطاب میں راجہ بشارت نے کہا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے مختلف اداروں میں کام کرنے والے 645نابیناڈیلی ویجرز کو کنٹریکٹ پرمنتقلی کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔ مزید برآںآل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ لائنس پنجاب کے صوبائی راہنماؤں محمد سلطان مجددی چوہدری سرفراز و دیگر نے راجہ بشارت سے ملاقات کی وفد نے صوبائی وزیر قانون کو ملازمین کے مطالبات سے آگاہ کیا صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کے مطالبات و مسائل کو حل کرنے کے کوشاں ہے آپ کے مطالبات و مسائل کو حل کرنے کے لئے متعلقہ سیکرٹریز سے رپورٹ طلب کر کے آئندہ 10 میں دوبارہ میٹنگ کر کے آپ کے مطالبات اور مسائل کو حل کرنے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔
تازہ ترین