آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ربیع الاوّل 1442ھ 27؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ارمڑ میں معمر شخص اتفاقی گولی لگنے سے جا ں بحق ہو گیا

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں معمر شخص اتفاقی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔79سالہ غلام خان ولد عمرا خان سکنہ ارمڑ بالا نے حالت نزع میں پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے گھر میں پستول لوڈ ان لوڈ کررہاتھاکہ اس دوران اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پشاور سے مزید