لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے آج سے 16 برس قبل لی گئی اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کردی۔
سوشل میڈیا سائٹس پر اپنی تصویر جاری کرتے ہوئے سجاد علی نے بتایا کہ یہ تصویر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں لی گئی ہے۔
بال اور داڑھی بڑھی 16 برس پہلے کی تصویر کے حوالے سے گلوکار نے بتایا کہ یہ لُک میں نے اپنے ’نہ بولوں گی‘ کے لیے اپنایا تھا۔
خیال رہے کہ مذکورہ گانا 2004 میں ریلیز ہونے والے البم ’رنگین‘ میں شامل تھا، جسے گلوکار کے دیگر البمز کی طرح خوب پزیرائی ملی تھی۔
90ء کی دہائی میں گلوکاری کے شعبے میں حکمرانی کرنے والے سجاد علی پاکستان میوزک انڈسٹری کو کئی کامیاب گانے دے چکے ہیں۔
پاپ اور کلاسیکل موسیقی پر یکساں عبور رکھنے والے سجاد علی کا پہلا البم 1979 میں ریلیز ہوا تھا۔
سجاد علی گائیکی کے ساتھ ساتھ کمپوزنگ میں بھی یکساں مہارت رکھتے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت ان کے ہرگانے کی کامیابی ہے۔