آپ آف لائن ہیں
جمعرات11؍ ربیع الاوّل 1442ھ 29اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مودی کا جنرل اسمبلی خطاب، اسلام آباد میں مظاہرہ

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے قبل کل جماعتی حریت کانفرنس نے ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ میں مودی کا خطاب عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مقررین نے وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کا خیر مقدم کیا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ آج فاشسٹ نریندر مودی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے جا رہا ہے، اقوام متحدہ میں نریندر مودی کا خطاب عالمی برادری کو گمراہ کے علاوہ کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نریندر مودی کے خطاب کو مسترد کرتی ہے ، مودی اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پاؤں تلے روند رہا ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی اجازت نہیں سی جا سکتی ، یہ بین الاقومی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کمشیر میں مودی کے مظالم کا نوٹس لیں ، اقوام متحدہ کی استصواب رائے کرانے سے متعلق قرارداد پر عملد درآمد کرانے کیلئے عالمی برادری کردار ادا کرے۔

قومی خبریں سے مزید