• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کی اپوزیشن تحریک کے ایکشن پلان پر اہم مشاورت

جمعیت علماء اسلام (ف) نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے فیصلوں کے بعد اپوزیشن کی تحریک کے لیے ایکشن پلان پر مشاورت کرلی۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کا اہم مشاورتی اجلاس سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت ہوا، جس میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم درانی سمیت دیگر سینئرر ہنماؤں نے شرکت کی جبکہ جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ مولانا اویس نورانی بھی اجلاس میں موجود تھے۔


اجلاس میں اپوزیشن کی حکومت مخالفت تحریک کے لیے ایکشن پلان پر مشاورت کے ساتھ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے حزب اختلاف کی جماعتوں سے متعلق دیے گئے بیانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے پارٹی رہنماؤں کو بلاول بھٹو سے ملاقات پر اعتماد میں لیا اور ساتھ ہی نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطے کے بارے میں آگاہ کیا۔

دوران اجلاس جے یو آئی (ف) کی قیادت نے پارٹی کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

تازہ ترین