اسلام آباد ( آن لائن ) سابق صدر آصف علی زرداری نے سنیٹر رحمان ملک کو فوری طورپر لندن طلب کرلیا ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف سے ممکنہ ملاقات کے حوالے سے مشاورت کریں گے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنما رحمن ملک کو لندن طلب کرلیا ہے ، رحمان ملک وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات آصف علی زرداری کو دینگے ، ملاقات میں پانامہ لیکس پر ہونے والی صورتحال پر بھی بات چیت کرینگے ۔