آپ آف لائن ہیں
جمعہ12؍ربیع الاوّل 1442ھ 30؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

4 افراد کی لاشیں ملیں، دیگر واقعات میں 4 جاں بحق، ایک زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات اور ٹرین سے کٹ کر 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،4افراد کی لاشیں ملیں،تفصیلات کے مطابق کورنگی گودام چورنگی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 18سالہ وقاص جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گی، قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب ٹریفک حادثے میں 39سالہ محمد صفر جاں بحق ہوگیا لاش عبا سی اسپتال لائی گئی ،کورنگی کراسنگ ندی کے نزدیک گاڑی کی ٹکر سے 16سالہ ساون جاں بحق ا ور 27سالہ خرم زخمی ہوگیا، لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،ڈرگ روڈ ناتھاخان ریلوے ٹریک پر ٹرین سے کٹ کر 25سالہ جنید شیر جاں بحق ہو گیا ، جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،علاوہ ازیں قائدآباد پل کے نیچے سے ملنے والی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق وجہ ہلاکت اور شناخت فوری معلوم نہیں ہو سکی ہے، لاش سرد خان منتقل کردی،خیابان اتحاد فیز6 ڈی ایچ اےراحت پارک کے قریب سے 70سالہ جاوید بخش کی لاش ملی ،لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی،پولیس کے مطابق موت طبعی اور دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے،پرانا گولیمار

ڈاکخانہ والی گلی سے 36سالہ عباس کی ہاتھ پاؤ ں بندھی تشدد زدہ اور گولیاں لگی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس نے لاش کو سول اسپتال منتقل کیا ، گلشن اقبال نیپاپل کے نیچے سے ملنے والی محمد رمضان کی لاش جناح اسپتا ل منتقل کی گئی،پولیس کے مطابق فوری طور پر وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہو سکی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید