کراچی (جنگ نیوز) وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اسکولوں کا پرائمری سیکشن کھولنے سے پہلے ایک میٹنگ ہو گی۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ تعلیم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے بعد تعلیمی ادارے بتدریج کھولنے شروع کر دیئے ہیں۔ شفقت محمود نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں امید ہے کہ اسکولوں کے پرائمری سیکشن کھل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی خواہشات ہیں، مگران میں دم خم نہیں، نون لیگ کی حالت یہ ہے کہ ان کا قائد لندن میں بیٹھ کر تقریر کرتا ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ نون لیگ کے لوگ خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں، عوام میں کچھ اور پرائیوٹ میں کچھ کہنا سب کو ان کی سمجھ آ گئی ہے۔