• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثنا اللہ نے بھی شیخ رشید سے دس سوالات پوچھ لیے

رانا ثنا اللہ نے بھی شیخ رشید سے دس سوالات پوچھ لیے 


راولپنڈی (جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے وفاقیوزیر برائے ریلوے شیخ رشید کے 10 سوالات کے جواب میں ان سے دس سوالات پوچھ لیے۔رانا ثناء اللہ نے شیخ رشید پر آئین، قانون اور جمہوریت کا غدار ہونے کا الزام لگایا اور پوچھاکہ کشمیریوں کے نام پر پیسے کمانے والا غدار کون ہے؟انہوں نے سوال کیا کہ کشمیر کا سودا کیوں اور کیسے کیا؟ واضح کرنا ہوگا کہ کیا شیخ رشید افواجِ پاکستان کے ترجمان ہیں یا آئی ایس پی آر؟رانا ثنا نے پوچھا کہ کلبھوشن کا سہولت کار کون ہے؟ کون وکالت کر رہا ہے؟ قونصلر سروس کون فراہم کر رہا ہے؟

تازہ ترین