• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاحت کو صنعت کا درجہ دیکر نئی پالیسی بنائی، عثمان بزدار


وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ سیاحت کو صنعت کا درجہ دے کر نئی پالیسی تشکیل دی گئی ہے۔

سیاحت کے عالمی دن پر لاہور سے جاری کیئے گئے ایک پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کا شعبہ سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، سیاحت غیر ملکی زرِ مبادلہ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔

عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاحت کے فروغ سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں، سیاحت کے فروغ کیلئے پنجاب میں 179 ریسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھولا گیا ہے۔


واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

سیاحوں کے لیے کشش رکھنے والے ملک پاکستان کا شمار قدرتی حسن سے مالا مال ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ہریالی، جنگل، خشک و بیابان صحرا، برفیلے پہاڑ، شور مچاتے دریا، آبشاریں اور طویل ساحل رکھنے والا سمندر موجود ہے۔

تازہ ترین