پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ طلال چوہدری نے نون لیگ کا نام ڈبویا، لیڈر شپ کا نام روشن کیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کا امتحان ہے کہ وہ کب طلال چوہدری کو پارٹی سے نکالتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصلہ کیا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے کیسز محکمۂ اطلاعات خود دیکھے گا۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پولیس کو 15 پر جھوٹی اطلاع دینے پر ایف آئی آر کٹے گی، دونوں جانب سے 15 پرکال کی گئی ہیں جو ریکارڈ میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب دونوں فریقین بھاگ رہے ہیں، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، موجودہ کیس اپنی نوعیت کا علیحدہ کیس ہے جس میں ایک سابق وزیر اپنی موجودہ ایم این اے کو ہراساں کر رہا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ یہ پہلی تنظیم سازی ہے جو رات کے 2 یا 3 بجے ہوتی ہے، وہ بھی سیاسی کارکن ہیں اور وہ بھی تنظیم سازی کرتے رہے ہیں۔