• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 


مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری پر نامعلوم افراد  نے حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری کہتے ہیں کہ 4 روز قبل 4 نامعلوم افراد نے رات کے وقت طلال چوہدری پر فیصل آباد کے کینال روڈ پر حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔


بلال چوہدری کے مطابق بھائی طلال چوہدری کو حملے میں معمولی چوٹ آئی ہے اور وہ لاہورکے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق طلال چوہدری کے بائیں کندھے پر چوٹ آئی ہے اور دو روز بعد اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین