• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلال چودھری پولیس کا سامنا کرنے سے ڈر رہے ہیں، شہباز گل


وزیرِاعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ابلاغ و سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری پولیس کا سامنا کرنے سے ڈر رہے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ابھی خبریں مل رہی ہیں کہ طلال چودھری اسپتال کا بل ادا کیے بغیر چلے گئے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ سمجھ سے بالا تر ہے کہ دونوں فریقین نے 15 پر کال کی، اب دونوں بیان دینے سے گریزاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم سازی رات کے وقت کرنے گئے، تھوڑی سی عقل استعمال کرتے تنظیم سازی دن میں کرتے، جبکہ انہوں نے اگر رات کے وقت تنظیم سازی کرنی ہے تو اپنے ڈیرے پر کرتے۔

شہباز گل نے کہا کہ میری اطلاعات ہیں کہ متاثرہ خاتون کو ڈرایا دھمکایا گیا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ دونوں فریق نے ون فائیو پر کال کی تو اب کیوں بھاگ رہے ہیں، طلال چودھری سب کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز نے خاتون ایم این اے پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ کوئی بیان نہ دیں، جبکہ یہ دو لوگوں میں لڑائی کا واقعہ نہیں، طلال چودھری زبردستی گھر میں داخل ہوئے۔

تازہ ترین