• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ہاکی کیمپ، دوسرا مرحلہ اکتوبر میں لگایا جائے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تر بیتی کیمپ کا دوسرا مر حلہ20اکتوبر سے لاہور یا اسلام آباد میں لگایا جائے گا، پہلا مر حلہ ان دنوں ایبٹ آباد میں جاری ہے ،جس میں 34کھلاڑی ایکشن میں ہیں، جن کی فزیکل ٹریننگ کی جارہی ہے، کھلاڑیوں کے مختلف فزیکل ٹیسٹ مکمل ہوگئے ہیں، جبکہ ان کو غذ ا کے حوالے سے خصوصی چارٹ دیا گیا ہے، جس پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے، پہلا مر حلہ دس اکتوبر تک جاری رہے گا، کیمپ کا آخری مرحلہ کراچی میں ہوگا، جس کے دوران قومی سنیئر ہاکی ٹیم کے ساتھ میچز ہوں گے، لاہور ، اسلام آباد میں بھی تین میچ رکھے گئے ہیں۔

تازہ ترین