• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

85 سال میں پہلی فربہ سیاہ فام گلوکارہ امریکی میگزین کے سرورق کی زینت

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے معروف فیشن میگزین ʼووگ نے اپنی 85سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک فربہ سیاہ فام خاتون کو سرورق کی زینت بناکر منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔ووگ میگزین کے اکتوبر کے شمارے کے لیے 32سالہ امریکی گلوکارہ لیزو کو منتخب کیا گیا ہے، جو گزشتہ 85 سال میں پہلی فربہ اور سیاہ فام خاتون ہیں، جسے سرورق کی زینت بنایا جا رہا ہے۔لیزو کو سرورق کی زینت بنائے جانے کے حوالے سے ووگ نے گلوکارہ کا انٹرویو بھی کیا، جس میں انہوں نے کھل کر سیاہ فام افراد اور خصوصی طور پر خواتین کے ساتھ امریکا میں ہونے والے امتیازی سلوک پر بات کی۔لیزو نے انٹرویو کے دوران گزشتہ چند سال میں دنیا بھر میں خواتین کے حوالے سے ہونے والی مثبت تبدیلیوں کا اعتراف بھی کیا، تاہم ساتھ ہی کہا کہ ان تبدیلیوں کو غلط استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔لیزو کے مطابق گزشتہ چند سال میں فربہ اور انتہائی موٹی خواتین کی جسامت کو قبول کرنے کے حوالے سے ʼباڈی پوزیٹوکی مہم بھی چلائی جا رہی ہے، تاہم حیران کن طور پر مذکورہ مہم میں سرگرم دکھائی دینے والی زیادہ تر لڑکیاں یا خواتین دبلی پتلی، اسمارٹ، پرکشش اور سیاہ فام ہوتی ہیں۔لیزو کا کہنا تھا کہ ʼباڈی پوزیٹو مہم ہائی جیک ہوچکی ہے اور اسے غلط استعمال کیا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین