کوئٹہ ( نسیم حمید یوسف زئی ) تین سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل ‘گرفتار ملازمہ نے قتل کا اعتراف کر لیا۔ بھانجی کی گرفتاری کیلئے ٹیم چھاپے مار رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق 12ستمبر کو سمنگلی روڈ لہڑی گیٹ کے رہائشی راجا شاہ نے جناح ٹاؤن تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ میرا تین سالہ بیٹا سعد شاہ کمرے میں سو رہا تھا کہ گھر میں کام کرنے والی نوکرانی ستل کمرے میں آئی اور الماری سے زیورات، کپڑے شاپر میں ڈال رہی تھی کہ بچے کی آنکھ کھل گئی جس پر نوکرانی نے پکڑے جانے کے پر پہلے میرے بیٹے کا گلا دبا یا اور پھر باتھ روم میں پڑے پانی کے ٹپ میں ڈال کر قتل کر دیا اور فرار ہوتے ہوئے زیورات اور کپڑوں کے ساتھ لپ ٹاپ بھی لے گئی بچے کی والدہ جب کمرے میں آئی تو وہ مردہ حالت میں پڑا تھا جبکہ اس کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی۔ ماں نے شور مچایا تومیرا بھائی اور دیگر اہل خانہ کمرے میں آئے اور بچے کی لاش اٹھا کر ہسپتال لے گئےپولیس نے مقدمہ درج کر کے نوکرانی کے گھر پر چھاپہ مار اتاہم وہ اپنے شوہر کے ہمراہ پہلے ہی فرار ہو چکی تھی۔