اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے، نما ئندہ خصوصی،نامہ نگارخصوصی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فیصل آباد انڈسٹریل زون میں دو سو ایکڑ پر میڈیکل آلات بنانےکا زون قائم کیا ہے اس سےایک اعشاریہ چار ارب ڈالر کی میڈیکل آلات کی امپورٹس جو ہم کرتے ہیں بہت کم ہو جائیں گی،سرنج، ڈائیلاسز مشینیں، ہارٹ سٹنٹس، ایکسرے مشین ہم پاکستان میں بنائیں گے، اگلا زون سیالکوٹ ہو گا،ادھر چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی طرف سے فیصل آباد میں میڈیکل آلات کیلئے انڈسٹریل زون کے قیام کے اعلان کے جواب میں اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیشل اکنامک زونز سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے۔