• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘میں گوکچہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ برکو کیراٹیلی پاکستانی میک اپ برانڈ ’دی کارا میک اپ‘ کی دیوانی ہوگئیں۔

تُرک اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستانی میک اپ برانڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستانی میک اپ اور جیولری بہت بھاری ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ کسی پاکستانی برانڈ کے ساتھ کام کیا ہے اور انہیں اس اشتراک سے خوشی محسوس ہوئی۔

ترک اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ پاکستانی دلہن کا روپ اختیار کیا جو ایک مختلف تجربہ تھا۔

خیال رہے کہ تُرک اداکارہ برکو کیراٹیلی کے نئے پاکستانی برائیڈل شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

گزشتہ دنوں تُرک اداکارہ نے ایک پاکستانی ڈیزائنر کے لیے برائیڈل شوٹ کروایا جسے پاکستان میں موجود مداحوں نے خوب پسند کیا۔

برکو کیراٹیلی نے اپنے برائیڈل شوٹ میں پاکستان کی روایتی دلہنوں کا انداز اپنایا جس میں وہ دلکش نظر آئیں۔

تازہ ترین