• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اپوزیشن کو نیب کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے، اسفندیار ولی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو نیب کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے۔

ایک بیان میں اے این پی سربراہ نے مزید کہا کہ بلا تفریق احتساب کی حمایت کرتے ہیں، مخصوص احتساب قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم ہے لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں۔

اسفندیار ولی نے سوال کیا کہ بی آر ٹی، بلین ٹری سونامی اور مالم جبہ اسکینڈل میں کیوں گرفتاریاں نہیں ہورہیں؟

تازہ ترین